فقظ 90 دنوں میں کرپشن کے مکمل خاتمے کے دعوے کرنے والوں نے احتساب بیورو پر تالے لگا دیئے،فریال تالپور


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 11, 2018

اسلام آباد: پی پی پی ویمن ونگ کی صدر فریال تالپور کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مخالفین کو گالیاں اور بہتان بازی کے ذریعے پاکستان کی خدمت ناممکن ہے،نان - اسٹاپ جھوٹ اور یوٹرن کے ذریعے عوام کی دلوں میں جگہ نہیں بنائی جاسکتی، مسلسل جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے والے سیاستدان بے اصول ہوتے ہیں، انہیں ملک کی نہیں اپنی ذات کی فکر ہوتی ہے۔

فریال تالپور کا کہنا تھا فقظ 90 دنوں میں کرپشن کے مکمل خاتمے کے دعوے کرنے والوں نے احتساب بیورو پر تالے لگا دیئے،پیپلز پارٹی نسلوں کی قربانی اور جہدِ مسلسل کا دوسرا نام ہے،اپنی شکست دیکھ کر مخالفین تمام منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، لیکن کامیابی عوام کی ہوگی،عام انتخابات میں مخالفین کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔